باجوڑ: وزیر مملکت مبارک زیب کے استقبال میں ہوائی فائرنگ، مقدمہ درج 

Jul 01, 2026 | 19:42:PM
باجوڑ: وزیر مملکت مبارک زیب کے استقبال میں ہوائی فائرنگ، مقدمہ درج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر باجوڑ میں پولیس نے فضل امین اور دیگر نامعلوم افراد پر امتناع ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق فضل امین اور دیگر نامعلوم افراد نے وزیر مملکت مبارک زیب کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کی، مقدمے کے متن کے مطابق موقع پر مشران نے ملزمان کو فائرنگ سے منع کیا مگر انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

ایف آئی آرکے مطابق ہوائی فائرنگ قانون کی خلاف ورزی ، جرم اور قابل مواخذہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7میں تیز ہواؤں سے درخت گاڑیوں پر گر گیا