مسلسل 10 گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان!

Jul 01, 2026 | 13:08:PM
 مسلسل 10 گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ناصر امین)بجلی صارفین کیلئے اہم اطلاع، مختلف فیڈرز پر بجلی بند رہے گی،شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے  آج شہر کے مختلف علاقوں میں شیڈول مینٹیننس کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا ۔

 کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس کا کام صبح 8 یا 9 بجے کے درمیان شروع ہوگا اور بیشتر متاثرہ فیڈرز پر شام 6 بجے تک بجلی معطل رہے گی،بجلی تقسیم کار کمپنی کے مطابق متاثرہ فیڈرز پر مقررہ اوقات کے دوران بجلی بند رکھی جائے گی۔

متاثرہ علاقوں میں KCHS-D، مکہ اسکوائر (جوہر روڈ)، اسٹیلیکس، گلشنِ زبیدہ، گرین پارک سٹی، نادرن بائی پاس، شادمان ٹاؤن، پاکستان بازار، پرانی تھانہ آر ایم یو، کوئٹہ ٹاؤن، کے ڈی اے ایمپلائی سوسائٹی، کنگ ریزیڈنسی، نیوی مرچنٹ سی ایچ ایس، عثمان ٹیرس، واک وے اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

 کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مینٹیننس کے دوران بجلی کی عارضی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات پہلے سے ترتیب دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر۔۔!سولر پینلز، بیٹریاں اور انورٹرزکے ریٹ گر گئے