عید الالضحیٰ کی باضابطہ چھٹیوں کا اعلان

Jul 01, 2022 | 11:44:AM
عیدالاضحی،سعود ی عرب،چھٹیوں،اعلان،یوم عرفہ
کیپشن: عید پر طویل ویک اینڈ جمعہ 8 جولائی سے پیر 11 جولائی تک ہوگا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آتے ہی با ضابطہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کے مہینے کے آغاز کا چاند بدھ 29 جون کو نظر آ گیا، لہٰذا 29 جون ذوالقعدہ کا آخری دن تھا، جب کہ ذوالحجہ کا پہلا دن 30 جون کو تھا، اور رواں سال بقر عید کا پہلا دن 9 جولائی کو منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اس سال خطبہ حج 14 زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا

 ذی الحجہ کا چاند نظر آتے ہی عید کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے، عید پر طویل ویک اینڈ جمعہ 8 جولائی سے پیر 11 جولائی تک ہوگا۔

 یوم عرفہ، جسے عید سے ایک دن قبل مسلمان توبہ کے دن کے طور پر مناتے ہیں، اس سال 8 جولائی کو آئے گا۔

 ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی شہری عید الاضحیٰ کے موقع پر چار دن کی تعطیل سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہیں۔