شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نئی سہولت! چارجز کیا ہوں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نادرا نے عوام کے لئے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کے لئے نئی سہولت کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے عوام کو سہولیات گھر کے قریب فراہم کرنے کے لیے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت اب شہری گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید منتخب ای سہولت فرنچائزز سے حاصل کر سکیں گے۔
ابتدائی طور پر یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے 18 ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:کابینہ میں شامل مزید 2وزرا کو اضافی چارج تفویض،اطلاعات کی وزارت کون لے اڑا؟جانیے
ہر فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا، اور خدمات نادرا کی مقررہ فیس کے ساتھ ای سہولت سروس چارجز 100 روپے اضافی پر فراہم کی جائیں گی۔
نادرا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز موجود ہیں، جن میں سے 9,500 سے زائد پر بائیومیٹرک سہولیات دستیاب ہیں، تاکہ ناخواندہ شہری اور سمارٹ فون نہ رکھنے والے شہری بھی آسانی سے خدمات حاصل کر سکیں۔
پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد یہ سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی، جس سے نادرا مراکز پر رش اور شہریوں کے سفری مسائل میں کمی آئے گی۔
ای سہولت فرنچائزز کی مکمل فہرست نادرا کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دسواں امیدوار بھی دستبردار؛پی پی 289 سے ن لیگ کے اسامہ عبدالکریم بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب