پشاور: سانحہ 9 مئی کے بعد سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے

Apr 01, 2024 | 17:46:PM
پشاور: سانحہ 9 مئی کے بعد سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے
کیپشن: حماداظہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سانحہ 9 مئی کے بعد سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے حماد اظہرکی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس کیلئے حماد اظہر  عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 51 مقدمات میں حماد اظہرکی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ 

بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ روپوشی کے دوران ملک میں ہی تھا، گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق بنایا گیا، ایک وقت میں میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ، جمہوریت اور انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت سے جیتنے والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے دو دنوں کے دوران پریس کانفرنس کروں گا جس میں تمام تفصیلات بیان کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس نے معذرت کر لی