شاہینوں کے بعد کیویز نے بھی بھارتی سورماﺅں کو دھول چٹا دی۔۔۔شرمناک شکست

Oct 31, 2021 | 18:57:PM
بھارت ،نیوزی لینڈ،میچ
کیپشن: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاہینوں کے بعد کیویز نے بھی بھارتی سورماﺅں کو شرمناک شکست دیدی۔نیوزی لینڈ نے 111رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے 110 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے دووکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا، نیوزی لینڈ کے آئوٹ ہونے والے بلے بازوں میں مارٹن کپٹیل اور مچل ڈیرل ہیں جو بالترتیب 20 اور 49 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

قبل ازیں دبئی میں کھیلے جا رہے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو نیوزی لینڈ کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب انہیں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اسی دباؤ کے سبب ایشان کشن باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ٹرینٹ بولٹ کو اگلی ہی گیند پر ایک اور وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن ایڈم ملنے باؤنڈری پر روہت شرما کا کیچ نہ لے سکے۔روہت شرما نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوکیش راہل کے ساتھ مل کر اسکور کو 35 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر راہل کیوی باؤلر ٹم ساؤدھی کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا شبنم پڑنے کے باعث پہلے باؤلنگ کافیصلہ کیا ہے کوشش کریں گے کہ بھارت کو کم سے کم ہدف پر روکیں۔ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ٹم سیفرٹ کی جگہ فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو باؤلنگ ہی کرتے ،ہمیں گزشتہ میچ سے زیادہ رنز سکور کرنے ہونگے۔لڑکوں نے اچھی پریکٹس کی ہے،کوشش کریں گے کہ اچھا میچ ہو اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔بھارتی ٹیم نے سوریا کمار یادیو کی جگہ اشن کشن اور بھونیشور کمار کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شا ہد آفریدی کی بہن ہوں۔۔سابق کپتان کی بیٹی کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں جبکہ ہارنے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔