آبنائے ہرمزپر ایران کا ٹول ٹیکس قابل قبول نہیں، فرانس کے وزیرخارجہ کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک) فرانس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ایران کا کوئی ٹول ٹیکس قابل قبول نہیں۔عالمی سمندری حدود کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہیں۔
فرانس کے وزیرخارجہ جین نوئل نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ٹول ٹیکس قابل قبول نہیں کیونکہ عالمی سمندری حدود کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، جب تک ایران آبنائے ہرمز نہیں کھولتا، ایران پر فرانس اور یورپی یونین کی پابندیاں ختم نہیں کریں گے۔
جین نوئل نے کہاکہ ایران کی اجارہ داری کو قبول کر لیا تو یہ دنیا کی دوسری سمندری گزرگاہوں کیلئے خطرناک مثال بن جائےگا۔ اس سے عالمی تجارت مفلوج ہو کررہ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ یہ عالمی سلامتی کےلیےسنگین خطرہ ہے ۔ عالمی برادری ایران کےجوہری عزائم کو روکنےکےلیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ خطےمیں کسی بھی جوہری ہتھیار کی موجودگی کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محبوبہ سے ملنے کی خاطربھارتی فوج کی تحویل میں پھنسنےوالا کشمیری لڑکا کس گاؤں کا ہے، تفصیل سامنےآگئی