ڈالر کی پرواز نہ تھم سکی، روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا

Aug 31, 2023 | 12:09:PM
ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 30 پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر تاریخ میں پہلی بار  305.75 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 30 پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر تاریخ میں پہلی بار  305.75 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے.

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر305 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 319.50 روپے سے بڑھ کر 323 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

یاد رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 16 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ کے زیر انتظام امتحانی سنٹر کی حیثیت ختم

ادھرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،روپے کی قدرمیں تیزی سے کمی اور شرح سود میں اضافے کی خبروں پر مارکیٹ  کریش کر گئی ،100 انڈیکس میں 1780 پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد ریکوری،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1774  پوائنٹس کی کمی کے بعد 1233 پوائنٹس رہا۔

100 انڈیکس 2.67 فیصد کمی سے 45 ہزار کی سطح  پر آگئی،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 44 ہزار 459 کی کم سطح تک گرگیا تھا،شیئرزکی قیمت گرنے سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔