لاہور بورڈ کے زیر انتظام امتحانی سنٹر کی حیثیت ختم

Aug 31, 2023 | 11:53:AM
لاہور بورڈ کے زیر انتظام امتحانی سنٹر کی حیثیت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریا ض ) لاہور بورڈ کے زیر انتظام 49 لارنس روڈ انتظامی مرکز  کو  لاہور کا بہترین امتحانی مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں ایک وقت میں 20 ہزار تک طلبا کی بیٹھنے کی گنجائش تھی، بورڈ کے نزدیک تر ہونے کی وجہ سے     یہاں انتظامی معاملات کو دیکھنا بھی کافی آسان سمجھا جاتا ہے ،لیکن اب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکم امتناعی کے باوجود لارنس روڈ امتحانی سنٹر کی حیثیت کو ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطا بق ایچ ای ڈی پنجاب نے لارنس روڈ کی امتحانی حیثیت ختم کر دی ہے، جس پر  بورڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایچ ای ڈی نے اختیارات سے تجاوز کرکے لاہور تعلیمی بورڈ کے امتحانی مراکز پر قبضہ کیا ہے،تعلیمی بورڈ لاہور اور اس کے تحت امتحانی مراکز پر ایچ ای ڈی کا قبضہ بورڈ کی خود مختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کو ختم کرکے لاہور بورڈ کے زیر انتظام ہزاروں امیدواران کو محفوظ امتحانی سنٹر سے محروم کیا جارہاہے،فیصلے سے بوٹی مافیا کو فروغ ملے گا،دوسری جانب ایچ ای ڈی کے فیصلے پر لاہور تعلیمی بورڈ کے افسران نے چپ سادھ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ٹیموں کی شرٹس پر پاکستان کا نام نہ لکھنے کی وجہ سامنے آگئی