پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

Aug 31, 2021 | 18:30:PM
 پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت نے سپاہی سے اے ایس آئی رینک تک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ پولیس میں دیگر صوبوں کے مساوی تنخواہ، الاﺅنس ودیگر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کیاہے، اس ضمن میں چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔5رکنی کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، جس میں آئی جی سندھ اور سیکریٹری فنانس کمیٹی شامل ہیں۔اسی طرح سیکرٹری سروسزاور سیکرٹری لاءبھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی اہلکاروں کی تنخواہوں، الاﺅنسز اور اسکیل کاجائزہ لے گی۔ کمیٹی سندھ پولیس کی تنخواہ کا دیگر صوبوں سے موازنہ کرے گی جس کے بعد سپاہی سے لے کر اے ایس آئی  رینک کے اہلکاروں کی تنخواہ بڑھائی جائے گی۔مذکورہ عہدوں تک تمام سہولتیں مساوی کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  قرضوں میں اضافہ جاری، جولائی میں1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا