سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی"،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Sep 30, 2023 | 17:54:PM
سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سائفر کیس کے چالان سے متعلق کہا کہ چلان میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قراردے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سائفر کیس کا  چالان جمع کرائے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جہاں کی اینٹ وہیں پہ ٹھیک" ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کا چالان جمع کرانے کا خلاصہ ہے،انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نےسائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کا چالان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت میں جمع کروا دیا ہے،چالان میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے، کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور سٹیٹ سیکریٹ کا غلط استعمال کیا۔ 

فردوس عاشق اعوان نے مزید  کہا کہ  سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی،شاید سائفر کو سیاسی رائفل سمجھ کر استعمال کرنے کے لئے اپنے پاس رکھا تھا،لیکن یہ سائفر نما رائفل اناڑی نے اپنے آپ پر ہی چلا لی ہے،اب اس رائفل کے دئیے گئے ڑخموں سے خون رسنا شروع ہو چکا ہے،قومی راز قومی وقار و تشخص کے حامل ہوتے ہیں ان کو افشا کرنا سنگین جرم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ  چئیرمین پی ٹی آئی اینڈ کمپنی سے یہ سنگین گناہ سرزد ہوا ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔