اے این پی کا نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Sep 30, 2023 | 11:47:AM
اے این پی کا نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)عوامی نیشنل پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت  جانے کا اعلان کردیا۔

اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے نئی حلقہ بندیوں کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی آبادی ارادتاً کم ظاہر کی گئی ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،حلقہ بندیوں میں غیرضروری ردوبدل کی وجہ سے پورے سیاسی عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے، آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی کی 6نشستیں کم کرنا زیادتی اور ناانصافی ہے، پختونخوا کے لاکھوں لوگ دہشتگردی کی وجہ سے دیگر صوبوں میں مقیم ہیں، مردم شماری میں انہیں نظرانداز کیا گیا، ایک طرف قدرتی وسائل پر اختیار نہیں تو دوسری جانب پختونخوا پر بین الاقوامی تجارت بھی بند کردی گئی ہے، پختونخوا صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال اور مالدارترین صوبہ ہے لیکن ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔

صوبائی صدر اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی سے متاثرہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کریں گے،عوامی نیشنل پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہت جلد رابطہ کرکے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کا بھارت میں سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ