فضائی آلودگی کےاعتبارسے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا

Oct 30, 2023 | 09:30:AM
فضائی آلودگی کےاعتبارسے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) لاہور کے موسم میں خنکی بڑھنے لگی، آلودگی کی اعتبار سے لاہور پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آ گیا۔

باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا، فضائی آلودگی کےاعتبارسے بھی دوسرے نمبر پر آ گیا، فیز 8 ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح 484، سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح457، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 392، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 384 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 26 سالہ خاتون22بچوں کی ماں بن گئی، مزید کتنے بچوں کی خواہش؟

انتظامیہ اور ماہرینِ صحت کی جانب سے شہریوں کوغیرضروری سفرسےاجتناب کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پانچوے نمبر پر ہے، شہر قائد کاائیر کوالٹی انڈیکس 158ریکارڈ کیاگیا، کورنگی سیکٹر 15 شہر کاآلودہ ترین علاقہ ہے، جہاں کاائیر کوالٹی انڈیکس 149 ریکارڈ کیاگیا، ریلوے کوارٹرز لالہ زار کے آس پاس کے علاقے میں آلودگی کی شرح 153 ہے، امریکی قونصلیٹ کااے کیوآئی انڈیکس 146ریکارڈ کیا گیا اور شہر کا موسم آج نسبتا گرم اور مرطوب رہے گا۔