لاہور میں موسم خوشگوار ،کراچی میں گرمی پڑے گی

May 30, 2023 | 09:31:AM
 ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور میں 20 فیصد بارش متوقع ہے جبکہ دوسری جانب شہر قائد موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عادیہ ناز) ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور میں 20 فیصد بارش متوقع ہے جبکہ دوسری جانب شہر قائد موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیا دہ درجہ حرارت31 جبکہ کم سے کم 22 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چھٹے نمبرپر آگیا۔

شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 126ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 144، مال روڈ 143، شاہدرہ میں آلودگی کی شرح 135ریکارڈ جبکہ  فیز 8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 110ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  اوکاڑہ: مبینہ ڈکیتی واردات مزاحمت یا ذاتی دشمنی، میاں بیوی کی لاشیں برآمد

مرطوبیت زائد ہونے کی وجہ سے گرمی کہ شدت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی۔

ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ اور گرد و نواح میں رات گئے وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ تیز بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔