آئی فون پر چیٹ جی پی ٹی کو سری سے کیسے تبدیل کرسکتے ہیں؟

آئی فون پر سری کی جگہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کیلئے ایک آسان سا طریقہ متعارف کروایا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے بالکل سری کی طرح ہی صوتی ہدایات دے کر مصنوعی ذہانت سے مدد لی جاسکتی ہے۔

Mar 30, 2023 | 11:38:AM
آئی فون پر چیٹ جی پی ٹی کو سری سے کیسے تبدیل کرسکتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اوپن اے آئی نامی کمپنی کے تیار کردہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی (چیٹ بوٹ) نے گزشتہ چند ماہ کے دوران دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈز بنا دیے ہیں۔

اس چیٹ بوٹ سے آپ بہترین آملیٹ بنانے کا طریقہ بھی جان سکتے ہیں جبکہ یونیورسٹی یا دفتری اسائنمنٹ مکمل کرنے کیلئے بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کا اب پیڈ ورژن بھی متعارف کرایا گیا ہے مگر عام افراد اسے مفت بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس چیٹ بوٹ کو آئی فون میں کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ آئی فون میں پہلے سے ہی ’سری‘ نام کی ایک آڈیو ایپ موجود ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارف کی صوتی ہدایات پر عمل کرتی ہے۔

آئی فون پر سری کی جگہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کیلئے ایک آسان سا طریقہ متعارف کروایا گیا ہے جسے ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ اس پر عمل کرتے ہوئے بالکل سری کے طریقے سے ہی صوتی ہدایات دے کر مصنوعی ذہانت سے مدد لی جاسکتی ہے لیکن اس سے آئی فون میں صرف چیٹ جی پی ٹی کا پریمیئم ورژن استعمال کرنیوالے ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مذکورہ طریقہ کار نیچے دی گئی ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا گیا ہے جسے آسان مراحل میں پورا کرتے ہوئے آئی فون میں چیٹ جی پی ٹی استعمال کیا جاسکتا ہے۔