فیفا کی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو وارننگ 

Mar 30, 2021 | 23:39:PM
فیفا کی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو وارننگ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو معطلی کی وارننگ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال کے معاملات ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی چلانے کی مجاز ہے۔
فیفا کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چار ج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹ بال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ پی ایف ایف کے فٹ بال ہائوس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان فٹ بال میں اس وقت ایک اور تنازعہ پیدا ہو گیا جب پی ایف ایف اشفاق حسین گروپ کے لوگ اشفاق حسین کی سربراہی میں فیفا فٹ بال ہائوس پہنچ گئے اور معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔