مونس الہٰی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلئے مراسلہ ارسال

Jan 30, 2024 | 15:06:PM
مونس الہٰی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلئے مراسلہ ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ،ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔

اسپیشل جج سینٹرل نے پہلے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا،مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے، جب تک مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوتے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔