شارع فیصل پر شیر کی مٹر گشت، عدالت نے مالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا

Aug 30, 2023 | 23:19:PM
شارع فیصل پر شیر کی مٹر گشت، عدالت نے مالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا
کیپشن: شیر کو ریسکیو کرنے کے لیے سندھ وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شارع فیصل پر شیر کے مٹرگشت کرنے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔

گرفتار پانچ ملزمان مالک شمس الحق، یافع، مرتضٰی، نصیر اور عبید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیر 7 ماہ کا بچہ ہے، جس پر جج شاہد علی نے ریمارکس دیے کہ اسے پھر آپ کی گود میں دے دیا جائے؟ وکیل نے کہا یہ گرفتار بیچارے بچے ہیں، جس پر فاضل جج نے کہا کہ کیا یہ پانچ ماہ کے بچے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے:  کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا 

جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ  شیر کو لے جانے والی گاڑی کو فوری بند کیا جائے، عدالت نے شیر کے مالک پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ پانچوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

 عدالت نے ملزمان کو دو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ملزم شمس الحق نےعدالت مین بیان دیا کہ ہمیں شیر نہیں چاہیئے، کسی کے بھی حوالے کر دیں، عدالت نے کچھوے اور شیر کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور کیس کا فیصلہ ہونے تک دونوں کو کراچی چڑیا گھر میں رکھنے کا حکم دے دیا۔