بیٹے کی ضمانت ۔شاہ رخ کی وکلا کے ہمراہ تصویر 

Oct 29, 2021 | 10:13:AM
شاہ رخ خان کی وکلا کے ساتھ تصاویر وائرل
کیپشن: شاہ رخ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ شاہ رخ خان  بیٹے کی ضمانت منظور ہونے پر انتہائی خوش  وکلا کی ٹیم کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں آریان  کی ضمانت منظور کرلی گئی، اگلے ایک دو روز میں آریان کی ممبئی کی سینٹرل جیل سے رہائی کا امکان ہے،آریان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کے وکلا کی ٹیم نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کی تصاویر بھارتی میڈیا نے جاری کی ہیں اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں،شاہ رخ خان کی وکلا کی ٹیم سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔

آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں ہیں تاہم آج ان کی ضمانت منظور ہوگئی۔