پشاور: انیلہ ناز پہلی خاتون ڈی ایس پی ٹریفک تعینات

Nov 29, 2020 | 14:18:PM
پشاور: انیلہ ناز پہلی خاتون ڈی ایس پی ٹریفک تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: پشاور پولیس میں خواتین اب ٹریفک کا نظام سنبھالنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اور لائسنس دینے کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی انیلہ ناز پشاور پولیس کی پہلی خاتون ٹریفک پولیس افسر ہیں جو پشاور کی سڑکوں پر ڈرائیورز کے لائسنس چیک کرتی اور انکو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دیتی نظر آئیں گی۔خیبر پختونخوا  کی پہلی موٹر لائسنس اتھارٹی کی خاتون افسر انیلہ ناز کا کہنا ہے کہ وہ پہلی خاتون ہیں جن کو یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

لکی مروت کی ڈی ایس پی انیلہ ناز نے کہا ہے کہ انکے علاقہ میں لڑکیوں کی تعلیم کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نوکری کرنے پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔اُن کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان پر تنقید کرتے تھے اب وہی لوگ اپنی بچیوں کو سکول بھیج رہے ہیں۔

ڈی ایس پی انیلہ ناز کا تعلق پس ماندہ علاقے سے ہے اور انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی قابلیت کے بل بوتے پرپولیس افسر  کی نوکری حاصل کی  جو کہ دوسری خواتین کیلئے مثال ہے۔