’’چاچا کرکٹ‘‘ کا بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

May 29, 2026 | 14:36:PM
’’چاچا کرکٹ‘‘ کا بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر ’’چاچا کرکٹ‘‘ نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

چاچا کرکٹ کے نام سے مشہور 77 سالہ عبدالجلیل اگلے ہفتے لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے میچ اپنے ملک میں آخری بار سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

چاچا کرکٹ نے پہلی بار 1968-69 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سٹیڈیم میں دیکھا تھا۔

 بعد ازاں وہ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے مستقل حمایتی کے طور پر مشہور ہوئے۔

سبز لباس اور ٹوپی ان کی پہچان بن گئی جبکہ 1999 ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی بھرپور حمایت کے بعد انہیں عالمی شہرت ملی۔

مزید پڑھیں:آئی پی ایل میں سمارٹ گلاسز پر پابندی

عبدالجلیل نے بتایا کہ وہ اب سیالکوٹ کے قریب ایک ریسٹورنٹ اور میوزیم قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ کرکٹ سے جڑی اپنی یادگار اشیاء رکھیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے 500 میچز میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔

 چاچا کرکٹ نے پاکستان کی کئی تاریخی فتوحات اپنی آنکھوں سے دیکھیں، جن میں جاوید میانداد کا 1986 میں آخری گیند پر چھکا اور 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل شامل ہیں۔

 تاہم حالیہ برسوں میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر وہ مایوس بھی دکھائی دیے، مگر اب بھی امید رکھتے ہیں کہ پاکستان ٹیم دوبارہ کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہوگی۔