جرمنی کے قصبے اسٹیڈ میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جرمنی کے شمالی قصبے اسٹیڈ میں ایک یوتھ سینٹر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ڈینکرشٹراسے کے علاقے میں واقع یوتھ فیسیلٹی کے قریب اچانک شروع ہوئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور امدادی اداروں نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر بھی نگرانی کے لیے استعمال کیے گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عوام کو فی الحال کسی مزید خطرے کا سامنا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیڈ تقریباً 50 ہزار آبادی پر مشتمل قصبہ ہے جو جرمن شہر ہیمبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی