کسی ملک کا آنکھ دکھانا منظور نہیں، بھارتی وزیر دفاع 

Jun 29, 2021 | 14:54:PM
کسی ملک کا آنکھ دکھانا منظور نہیں، بھارتی وزیر دفاع 
کیپشن: بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ بھارت امن کے حق میں ہے اور کبھی کسی پر حملہ نہیں کرتا لیکن اسے کسی کا آنکھ دکھانا منظورنہیں ہے۔
بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق فوج کے سربراہ منوج مکند نروانے کے ساتھ لیہ اور لداخ کے تین دن کے دورہ پر گئے راج ناتھ  سنگھ نے پیر کو لداخ کے کارو آرمی سٹیشن کی 14ویں کور کے حکام اور جوانوں سے خطاب میں گزشتہ برس چینی فوجیوں کے ساتھ  تصادم میں مارے گئے  بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہندستان پڑوسی ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ مسائل کا حل نکالنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن ملک کی حفاظت کے ساتھ کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ مسائل کا بات چیت کے ذریعہ حل نکالنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ ارادہ واضح ہونا چاہئے۔ہم نہ تو کسی کو آنکھ دکھانا چاہتے ہیں نہ کسی کا آنکھ دکھانا منظور ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شر انگیزیاں جاری،اجیت ڈوول کا پلوامہ کے بعد ڈرون حملےکا واویلا