بھارتی شر انگیزیاں جاری،اجیت ڈوول کا پلوامہ کے بعد ڈرون حملےکا واویلا

Jun 29, 2021 | 12:03:PM
بھارتی شر انگیزیاں جاری،اجیت ڈوول کا پلوامہ کے بعد ڈرون حملےکا واویلا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی شر انگیزیاں جاری ہیں ،پلوامہ حملے کے بعد ڈرون کا ڈرامہ رچا دیا۔ اس حوالے سے سوالات اُٹھنے لگے۔ایس سی او کانفرنس سے پہلے ہی اجیت ڈول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق عین اس وقت جب مودی کی مقبوضہ کشمیر آل پارٹیز کا نفرنس ناکام اور بھارت  کو سوالات کا سامنا تھا،مودی نے ایک اور ڈرامہ رچا دیا۔ کیا پھر سے الیکشن کی تیاری ہے؟۔کیا ہر الیکشن سے پہلے مودی اور بی جے پی اس طرح اپنے ہی لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟۔ بھارت میں لوگوں کا مودی سے اعتماد اٹھنے لگا۔ پلوامہ میں بھی مودی نے اپنے ہی لوگوں کومروایا تھا۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کی چپقلش کا نتیجہ ہی مقبوضہ کشمیر میں انڈین ائیر فورس پر ڈرون حملہ ہے۔ بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے۔ جنرل بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس سٹاف تقرری کو باقی انڈین سروسز چیفس ایک سیاسی تقرری مانتے ہیں اور جنرل بپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت پہلے بھی کئی بار ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے ۔ بھارتی ائیر فورس اور  بپن راوت کے درمیان سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظرعام پر آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی ریاست میں6 ماہ کے دوران1 لاکھ سے زائد اموات,حقائق چھپا ئے جارہے ہیں، اپوزیشن کا الزام