نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں مشق البدر VIII کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

Jan 29, 2024 | 23:00:PM
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں مشق البدر VIII کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
کیپشن: فوٹو آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سنٹر پبی میں البدر VIII کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دو ہفتے طویل مشترکہ مشق میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستے شریک ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق البدر پاکستان اور بحرین کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے سالانہ دو طرفہ مشترکہ مشق ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ روزگار اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مشترکہ مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو بروئے کار لانا ہے۔