عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

Feb 29, 2024 | 21:51:PM
عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ’’اے این پی کے اراکین کسی بھی اسمبلی، سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہونگے، اے این پی ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہے، موجودہ انتخابات میں جس طرح پیسوں کا استعمال کیا گیا، اسکی نظیر نہیں ملتی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلٰی کا انتخاب کب ہو گا؟ بلامقابلہ منتخب ہونیوالے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے اعلان کر دیا

صدر اےاین پی نے مزید لکھا کہ ’’پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں، موجودہ اکثریتی جماعتوں  نے عہدوں کے آفرز بھی کئے لیکن اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی، اے این پی کا اصولی موقف یہی ہے کہ پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لیکر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔

سربراہ اے این پی نے انتباہ دیا کہ باہمی مشاورت سے پارلیمان کے اندر کردار کے حوالہ سے مزید فیصلے بعد میں کئے جائیں گے۔