سعودی عرب اور سپین کے اشتراک سے تیار ہونیوالا بحری بیڑہ جدہ پہنچ گیا

Dec 29, 2022 | 21:18:PM
سعودی عرب، سپین، اشتراک، جنگی بحری بیڑہ، جدہ
کیپشن: سعودی عرب اور سپین کے اشتراک سے تیار ہونیوالا بحری بیڑہ الدراعیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب اور سپین کے اشتراک سے تیار ہونے والا جنگی بحری بیڑہ الدراعیہ جدہ پہنچ گیا ،افتتاحی تقریب میں سعودی نیوی کے اعلیٰ فوجی افسران سمیت ہسپانوی حکام بھی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق جدہ میں قائم کنگ فیصل نیول بیس پر الدرعیہ بحری جہاز کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، سعودی عرب اور سپین کے باہمی اشتراک سے تیار ہونے والے اس بحری جنگی جہاز کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جو کہ دنیا میں اپنی نوعیت کا جدید ترین بحری جنگی جہاز ہے جو سمندر کے علاوہ فضائی اور زیر زمین دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔
سعودی عرب اور سپین کے درمیان پانچ جنگی بحری بیڑے تیار کرنے کا معاہدہ ہوا 2018 میں ہوا تھا جس میں سے دوسرا بحری جہاز الدرعیہ جدہ پہنچا ہے ،تاہم سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وژن 2030 کے تحت آئندہ چند سالوں میں سعودی عرب بحری جنگی جہاز کی تیاری میں پچاس فیصد مہارت حاصل کر لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی تعطیلات میں توسیع