نسیم شاہ کا وائرل انفیکشن اب کیسا ہے؟ پی سی بی کی وضاحت

Sep 28, 2022 | 09:49:AM
نسیم شاہ کا وائرل انفیکشن اب کیسا ہے؟ پی سی بی کی وضاحت
کیپشن: نسیم شاہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی  ٹیم کے فاسٹ بولر  نسیم شاہ کی طبیعت سے متعلق ترجمان کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا۔

نسیم  شاہ کو گزشتہ شب اچانک طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے حمید لطیف ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں اور بخار ہونے پر انہیں رات کو اسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رات جس وقت نسیم کو لایا گیا تو اس وقت شبہ تھا کہ انہیں ڈینگی ہے کیونکہ انہیں بخار اور گلے میں تکلیف کے ساتھ لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز، پانچواں میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا

ترجمان پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم وہ آج انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ترجمان کرکٹ بورڈ  نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ میچز کے لیے فاسٹ بولر کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔