ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان

Sep 28, 2021 | 00:36:AM
جنرل باڈی، اجلاس، ترجمان وائی ڈی اے
کیپشن: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، احتجاجی لائحہ عمل، اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) بلوچستان نے مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں وائی ڈی اے بلوچستان کی جنرل باڈی کا سول ہسپتال میں اجلاس ہوا۔ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق اجلاس میں مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے ہسپتالوں میں او پی ڈی صبح 8 سے10 بجے تک معطل رہیں گی۔
ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق احتجاج مریضوں اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے سدباب کے لئے کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق حکومت نے ہفتے کے اندر مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان