معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Sep 28, 2021 | 00:04:AM
معین علی،کا،ٹیسٹ،کرکٹ،سے ریٹاڑرمنٹ،کا اعلان
کیپشن: معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)انگلش آل راؤنڈر معین علی نے کھیل کے سب سے بڑے فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ضائع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ میں جتنا کھیل سکتا تھا کھیل لیا، میں بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہ میچ منسوخ کردیا گیا لہٰذا میں ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں۔ ہم نے ہیڈنگلے میں بہترین فتح حاصل کی لیکن میں صحیح طریقے سے توجہ نہیں دے پا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں رہی تھی بلکہ میں اس فارمیٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو گیا تھا البتہ میں اس کی کمی ضرور محسوس کروں گا۔آل راؤنڈر نے کہا کہ اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک اور 2015 کی ایشز ان کے کیریئر کے یادگار لمحات ہیں، اگر بین اسٹوکس کی طرح انہیں بھی بھرپور مواقع فراہم کیے جاتے تو وہ بھی ان کی طرح بہتر کھیل پیش کر سکتے تھے۔ میں بھی اوپر بیٹنگ کر کے بہت خوش ہوتا لیکن مجھے پورے مواقع نہیں دیے گئے۔

یاد رہے کہ معین علی 2019 میں انگلینڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری نے ڈراما ’ذرا سی عورت‘ کا سین شیئر کر دیا