سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور 

Nov 28, 2023 | 09:59:AM
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی  آنے لگی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 408 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے،100 انڈیکس 918 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 60 ہزار 730 کی  نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابا وانگا کی 2024 کیلئے کی گئیں اہم پیشگوئیاں،جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا