پورے لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن۔۔۔۔کب سے۔۔؟

Mar 28, 2021 | 17:38:PM
پورے لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن۔۔۔۔کب سے۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا کی بگڑتی صورتحال اور اس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن کی تجویز تیار کر لی گی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ اور شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث محکمہ صحت اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے تجویز تیار کی گی ہے کہ لاہور میں مکمل لاک ڈاﺅن کر دیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے پیر کے روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں تجویز دی جائے گئی۔ دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بھی صوبہ اس حواے سے فیصلہ کرنے کے مکمل اختیارات سونپ دے ہیں۔
 واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے 27 علاقوں میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کیاگیا تھا،ان علاقوں میں ایف ٹو , جی اور این بلاک جوہر ٹاﺅن شامل ہیں پی آئی اے سوسائٹی،آرکیٹیکٹ سوسائٹی، این ایف سی سوسائٹی،بی بلاک پریس کلب ہاﺅسنگ سوسائٹی، ڈبل ایف، ڈبل سی ڈی ایچ اے فیز 4، جی بلاک فیز 5 شامل چودھری پارک رشید روڈ ،سعدی پارک مزنگ، سی اور بی بلاک ماڈل ٹاﺅن، بی بلاک گلبرگ3, ڈی بلاک اسٹیٹ لائف انشورنس سوسائٹی، اے بلاک بنکرز سوسائٹی، ایل بلاک ویلینشیاٹاﺅن، مسلم پارک شاہدہ, رضا بلاک،کامران بلاک،کریم بلاک،نرگس بلاک، گلشن بلاک،کالج بلاک، علامہ اقبال ٹاون جی بلاک گلشن روای کے علاقے شامل ہیں۔
 سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ لاک ڈاو¿ن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔