عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مصالحہ جات، سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  

Jun 28, 2023 | 13:14:PM
عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خور و نوش، سبزی، و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خور و نوش، سبزی، و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ 

عید قریب آتے ہی خاص طور پر مصالحہ جات کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو بھی یقینی نہ بنایا جا سکا۔ جس کی وجہ سے دوکاندار من مانی قیمتوں پر مصالحہ جات اور سبزیاں فروخت کرنے لگے۔

 پیاز کی سرکاری قیمت 47 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 70 روپے میں فروخت، ٹماٹر 85 روپے سے 165 میں فروخت، لہسن 300 روپے کی بجائے 500 روپے میں فروخت جبکہ  ادرک 800 روپے سے 1200 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فارمولا پاؤڈر ملک اور ڈائپرز کی قیمتوں میں ریکارڈ  اضافہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کوئی تہوار آتا ہے، مہنگائی کر دی جاتی ہے۔ تین دن پہلے جو ٹماٹر 40 روپے تھا  وہ آج 170 روپے فی کلو مل رہے۔