رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ہے؟ حیران کن انکشافات 

Jul 28, 2026 | 09:26:AM
 رونالڈو کی ایک منٹ کی کمائی کتنی ہے؟ حیران کن انکشافات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اگرچہ اپنے طویل کیریئر میں قومی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے، تاہم ان کی ایک منٹ کی کمائی جان کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد وہ تاریخ کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران رونالڈو کی سالانہ آمدنی 300 ملین ڈالر رہی، یعنی ان کی دولت میں ہر منٹ تقریباً 570 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ایک لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد فی منٹ بنتی ہے۔

فوربز کے مطابق رونالڈو کی آمدنی میں نمایاں اضافہ 2023 میں سعودی کلب النصر سے معاہدے کے بعد ہوا جس کی انہوں نے 2025 میں تجدید بھی کی۔ اس معاہدے کے تحت وہ سالانہ 200 ملین ڈالر سے زائد کماتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹروبا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

 رونالڈو کی آمدنی صرف فٹبال تک محدود نہیں۔ اسپانسرشپ معاہدے، مختلف کاروباروں میں سرمایہ کاری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی ان کی دولت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

اگرچہ حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا اور رونالڈو کی یہ ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ شرکت تھی، تاہم انہوں نے ابھی تک بین الاقوامی فٹبال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔