چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

Aug 28, 2023 | 15:30:PM
چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشگوری)چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کیلئے خط تحریر کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کے باوجود ملاقات نہ کی،چیف الیکشن کمشنر کا ملاقات سے انکار غیر آئینی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست  میں استدعا  کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر کا ملاقات سے انکار غیرآئینی قرار دیا جائے،عدالت قرار دے کہ صدر مملکت ہی 90 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ دینے کے اہل ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق صدر کے آئینی اختیار سے انکار ممکن نہیں۔

درخواست  میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوتے ہیں، صدر مملکت 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے نگران حکومت کی سمری کے محتاج نہیں،نگران حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہوتا۔