سانحہ 9مئی: ضمانتیں منظور کروانے والے ملزموں کیخلاف پھر شکنجہ سخت

Sep 27, 2023 | 10:49:AM
سانحہ 9مئی: ضمانتیں منظور کروانے والے ملزموں کیخلاف پھر شکنجہ سخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سانحہ 9مئی میں ضمانتیں منظور کروانے والے ملزموں کیخلاف پھر شکنجہ سخت کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ملزموں پر دوبارہ انہی مقدمات میں گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی،پنجاب حکومت نےصنم جاوید و دیگر کی ضمانتیں منظور ہونے کاحکم چیلنج کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت پراسیکیوٹر جنرل کی وساطت سے اے ٹی سی فیصلے کوچیلنج کرے گی،پراسیکیوٹرجنرل ملزموں کی ضمانتیں منظور ہونے کےفیصلے کوہائیکورٹ میں چیلنج کریگی۔

 پراسیکیوشن آفس نے موقف اخیتار کیا ہے کہ سانحہ 9مئی میں ملوث ملزموں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں،انسدادِدہشت گردی کورٹ لاہورنےپراسیکیویشن کےموقف کونظر اندازکیا ،صنم جاوید ،شاہ بانو ،افشاں طارق ،روبینہ جمیل ودیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں،استدعا ہے کہ ہائیکورٹ اے ٹی سی کاملزموں کی ضمانت منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی،روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ہونے لگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹرجنرل آفس نے ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواستیں تیارکرنا شروع کردیں۔