صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی نئے مقدمے میں گرفتاری،راہداری ریمانڈ کے بعد میانوالی روانہ

Apr 01, 2024 | 20:15:PM
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی نئے مقدمے میں گرفتاری،راہداری ریمانڈ کے بعد میانوالی روانہ
کیپشن: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی نئے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی،راہداری ریمانڈمنظور ہونے کے بعد دونوں کو میانوالی روانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو نئے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ،میانوالی پولیس نے دونوں خواتین کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ۔
عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے کہاکہ کل دونوں خواتین کو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں پیش کیا جائے ۔
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے اہل خانہ بھی دن بھر انسداددہشتگردی عدالت میں پھرتے رہے،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے نئے مقدمہ میں جیل میں تفتیش کی گئی ،تھانہ کمر مشانی میانوالی کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں گرفتاری ڈالی گئی ہے
میانوالی پولیس کوٹ لکھپت جیل سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو سخت سکیورٹی میں لے کرمیانوالی روانہ ہو گئی ،دونوں خواتین پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4اپریل کو عام تعطیل   قرارداد مشترکہ طور پر منظور