ڈالر مزید مہنگا،سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Nov 27, 2023 | 18:20:PM
ڈالر مزید مہنگا،سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج  100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی ڈالر میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو اہے،سٹیٹ بینک کے مطابق  انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 285.37 روپے سے بڑھ کر 285.64 روپے پر بند ہوا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے  287روپے کا ہوگیا جبکہ دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں یورو1 روپے مہنگا ہوکر 313 روپے پر پہنچ گیا ،برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 360 روپے،امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 78.50 روپے جبکہ  سعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 76.70 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کالا جادو نا منظور :اڈیالا جیل کے باہر بشریٰ بی بی کیخلاف نعرے بازی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 725 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،100 انڈیکس1.23 فیصد اضافے سے 59 ہزار 811 کی بلند سطح پر بند ہوا،یہ انڈیکس کا اب تک کا بلند ترین اختتام ہے۔ 

100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 59 ہزار 896 تک کاروبار کیا، جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے،شیئر بازار میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 20 ارب روپے سے زائد رہی،مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 98 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 648 ارب روپے ہے۔