بجلی چور اقتصادی دہشتگرد ، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد کی ڈسکوز کو ملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایت

Mar 27, 2024 | 19:22:PM
بجلی چور اقتصادی دہشتگرد ، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد کی ڈسکوز کو ملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری کا کہنا ہے کہ  بجلی چوری ایک اقتصادی دہشت گردی ہے جس نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثرکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب  کرتے ہوئے سردار اویس احمد لغاری کا کہنا تھا کہ ڈسکو ز کے افسران بجلی چوری کے خاتمہ مہم میں جدت پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں،بجلی چوری کی روک تھام میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں اور اس میں ملوث ملازمین اور افسران کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جا ئیگا،بجلی چوری کی روک تھام مہم میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی افسران میرٹ پر فیصلے کریں،وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا صارفین کی شکایات کے بروقت حل کیلئے ملک بھر میں جدید کسٹمر سروس سنٹر قائم کرکے قابلیت کے حامل افسران تعینات کیے جائیں۔

وفاقی وزیر نے صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت جاری کی اور بجلی کے نئے کنکشن کی تنصیب میں تا خیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،وفاقی وزیر نے افسر شاہی کے خاتمہ اور عوامی نمائندوں اور عام صارفین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے پر زور دیا ،علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے ڈسکوز مینجمنٹ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ کمپنی کے تمام مالی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں اور اثاثہ جات کی تفصیلات مرتب کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں : آئینہ جو دکھایا تو برا مان گئے، امریکی ردعمل پر بھارت سیخ پا