کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے کی آواز سنی گئی

Jun 27, 2026 | 20:46:PM
کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے کی آواز سنی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی