آزاد کشمیر الیکشن؛ مسلم لیگ ن4نشستوں کیساتھ سرفہرست، پیپلزپارٹی نے 2نشستیں جیت لیں

Jul 27, 2026 | 22:40:PM
آزاد کشمیر الیکشن؛ مسلم لیگ ن4نشستوں کیساتھ سرفہرست، پیپلزپارٹی نے 2نشستیں جیت لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہدبشیر چودھری )آزادکشمیر انتخابات کے پہلے مرحلےکے 13 میں سے 6 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے۔مسلم لیگ ن 4 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دیگر حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ایل اے1 

تمام 139 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق  مسلم لیگ ن اظہر صادق نے 15427 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا،پیپلز پارٹی  کے افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ ن کے اظہر صادق  کو 5595 ووٹوں کی برتری  ہے۔

ایل اے 2

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پیپلزپارٹی کے امیدوار قاسم مجید 12904 ووٹ لے کر نشست اپنے نام کرلی،مسلم لیگ ن کے امیدوار عظیم بخش 8182ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،پیپلزپارٹی کے  قاسم مجید نے 4722 ووٹس کی لیڈ سے میدان  مار لیا۔

ایل اے 3 

پیپلزپارٹی کے یاسر سلطان 11676 ووٹ  لے کر جیت گئے،مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری محمد سعید 9832 دوسرے نمبر پر رہے،چودھری یاسر سلطان 1844 ووٹس کی لیڈ سے کامیاب ہو گئے۔ 

ایل اے 4

162 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا،مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری رخسار احمد 20172 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلزپارٹی کے صہیب ارشد 13865 دوسرے نمبر پررہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری رخسار احمد 6307 کی لیڈ سے کامیاب ہو گئے۔

 ایل اے 5

96 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے وقار احمد 18453 ووٹ لیکر آگے،پی پی چودھری پرویز اشرف 14831 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

ایل اے 6

128پولنگ سٹیشنزکے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے چودھری محمد رزاق  25902 لیکر آگے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چودھری علی شان سونی  14278 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،ن لیگی امیدوار کے حامیوں کی جانب سے جشن اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایل اے 7

بھمبر سےمسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے ،سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق25100  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 8

پیپلزپارٹی کے ملک ظفراقبال18543ووٹوں کے ساتھ آگے،ن لیگ کے ملک نواز خان 11093ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

 ایل اے 9 

  مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر جیت گئے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے10

پیپلزپارٹی کے چودھری محمد یاسین 5637ووٹوں کے ساتھ آگے ن لیگ کے فتح محمود3798ووٹوں کیساتھ پیچھے ہیں۔

ایل اے 11

ن لیگ کے محمد آصف 13947ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبرپر پیپلزپارٹی کے چودھری محمد اخلاف 11074ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،

ایل اے 12 

206 پولنگ سٹیشنوں میں سے 50 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے چودھری یسین 9788 ووٹ لیکر آگے ،مسلم لیگ ن کے راجہ ریاست   6768 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔

ایل اے 13

193 میں سے  150 پولنگ سٹیشنز کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق ن لیگ کے راجہ ایاز احمد خان18021 ووٹ لے کر آگے  جبکہ آئی پی پی کے عنصر ابدالی 11686 ہزارووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 9381ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں، لیگی امیدوار راجہ ایاز احمد خان کو6335ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں عام انتخابات میں غیرمعمولی ٹرن آؤٹ کے باعث پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر 6بجے تک پولنگ جاری رہی۔

میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں الیکشن ہورہے ہیں، میرپور ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے،پیپلزپارٹی، ن لیگ ، استحکام پاکستان پارٹی، دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 296 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کے  موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

میر پور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 اور ضلع بھمبھر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا