ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

Feb 27, 2024 | 10:41:AM
ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

پارٹی ذارئع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 28 فروری  3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے جبکہ نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی اور اس دوران 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اس موقع پر اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے فیصلے کی تائید کریں گی۔