عام انتخابات: ملکی مبصرین و میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کیلئے ایس او پیز جاری

Dec 27, 2023 | 13:47:PM
عام انتخابات: ملکی مبصرین و میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کیلئے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مراسلے کے ذریعے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔
جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق  مقامی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت  فراہم کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے تمام ایکریڈیشن کارڈ سے متعلق ریٹرننگ افسران کو مراسلہ بھی جاری کر دیا.

دوسری جانب   الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر  قائم کر دیاگیا،مرکزی مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر  میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، عوامی  شکایت کے  بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی،عوامی شکایات کے فوری اندراج اور حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کون سے نئے کیسز کرنے جارہی ہے؟شیر افضل مروت نے حکومت پر ’بجلیاں‘ گرادیں

مرکزی  سیکرٹیریٹ کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلع سطح پر  کنٹرول رومز قائم  کیے ہیں،عام انتخابات سے متعلق شکایت کمیشن کو ای میل بھی کی جاسکتی ہیں،عوامی شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر بھی جاری کئے گئےہیں،ابتدائی طور پر سنٹر صبح 8سے شام6بجے تک کام کرےگا۔

 الیکشن کمیشن میں سہولت سنٹر 15جنوری سے انتخابی نتائج کے حصول تک 24  گھنٹے کام کرےگا، کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے،انتخابی شکایات فیکس نمبر 051-9204403 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔