سکے کی انٹری، حکومت کا 10 روپے کے کاغذی نوٹ کو ختم کرنے پر غور

Feb 26, 2026 | 17:26:PM
سکے کی انٹری، حکومت کا 10 روپے کے کاغذی نوٹ کو ختم کرنے پر غور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ملک میں کرنسی کے انتظام کو بہتر بنانے اور چھپائی کے اخراجات کم کرنے کے لیے 10 روپے کے نوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اس حوالے سے ایک تفصیلی کرنسی مینجمنٹ رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کر دی ہے۔
سٹیٹ بینک اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے تعاون سے تیار کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 روپے کا نوٹ معاشی طور پر اب سودمند نہیں رہا۔

 10 روپے کے کاغذی نوٹ کی اوسط عمر محض 6 سے 9 ماہ ہوتی ہے، جبکہ ایک دھاتی سکہ 20 سے 30 سال تک گردش میں رہ سکتا ہے۔ہر سال چھپنے والے کل کرنسی نوٹوں میں 10 روپے کے نوٹوں کا تناسب 35 فیصد ہے، جس کی چھپائی اور انتظامی دیکھ بھال پر سالانہ 8 سے 10 ارب روپے ضائع ہو رہے ہیں۔
 رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر کاغذی نوٹ کی جگہ سکہ مکمل طور پر رائج کر دیا جائے تو اگلے 10 برسوں میں حکومت کو 40 سے 50 ارب روپے کی خالص بچت ہوگی۔

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اگرچہ سکے کی تیاری پر ابتدائی لاگت کاغذ کے مقابلے میں زیادہ ہے، لیکن اس کی پائیداری اسے طویل مدت کے لیے سستا ترین آپشن بناتی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 روپے کے نئے نوٹوں کی چھپائی بند کر کے سکے کی فراہمی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :12500 روپے حاصل کرنے کی بڑی شرط ختم! نیا طریقہ کارجانیے