Feb 26, 2024 | 16:06:PM

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلف اٹھالیا

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے حلف اٹھالیا۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنرہاؤس میں ہوئی ،گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے عہدے کا حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف ،شہباز شریف ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز،سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان ،سینیٹراسحاق ڈار،احسن اقبال،راناثنااللہ،عطاتارڑ شریک ہوئے۔
خواجہ محمدآصف،سردارایازصادق،رانامبشراقبال ،راناتنویرحسین،ملک محمدافضل کھوکھر،ملک سیف الملوک کھوکھر،ملک شہبازعلی کھوکھر،ملک فیصل ایوب کھوکھر،عرفان صدیقی بھی موجود ،مریم نواز کی تقریب حلف برداری میں ان کے بیٹے جنید صفدر بھی موجود تھے ۔

ضرور پڑھیں:مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں
 مریم نواز نےبطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف نامے پر دستخط کیے،مریم نواز نے شہباز شریف اور والد نواز شریف کو گلےلگایا،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن ،شہباز شریف اور نواز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد دی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب میں موجود مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سب کا دل کی آتھا گہرائیوں سے  شکریہ ادا کرتی ہوں۔