Feb 23, 2024 | 12:34:PM

مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب بھی پنجاب اسمبلی کا حصہ بن گئیں

مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب بھی پنجاب اسمبلی کا حصہ بن گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر مریم اورنگ زیب بھی مریم نواز کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے کیا ہے۔مریم اورنگزیب آج پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی اور وہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی معاونت کریں گے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی، دو بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں، مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی۔