Feb 23, 2024 | 10:12:AM

وزیراعلیٰ منتخب ہونے سے پہلے ہی مریم نواز مستعفی

وزیراعلیٰ منتخب ہونے سے پہلے ہی مریم نواز مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)نامزدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازپنجاب اسمبلی پہنچ گئیں،اسمبلی اجلاس میں شرکت سے پہلے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی اسمبلی آئے۔مریم نواز پنجاب اسمبلی کے بیک گیٹ سے اسمبلی پہنچیں۔

مریم نواز نےاین اے ایک سو انیس  سے استعفٰی دے دیا۔عام انتخابات میں مریم نواز قومی اسمبلی کےحلقے این اے 119سے بھی کامیاب ہوئی تھیں۔

ضرورپڑھیں:پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے  

ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گی۔بزدار اور چوہدری پرویز الہٰی دور کی باقیات ختم کرنے جارہے ہیں۔ آج صرف نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب میں اقتدارکی منتقلی کےمرحلےکا آغاز ہوگیا ہے،عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔اسپیکرسبطین خان کی صدارت میں اجلاس 10 بجےطلب کیا گیا،نومنتخب ارکان آج اجلاس میں حلف اٹھائیں گے،جہاں مریم نوازکا بھی بطور وزیراعلی پنجاب حلف اٹھائے جانےکا امکان ہے۔