Mar 18, 2024 | 10:08:AM

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب , 3 ماہ کا بجٹ پیش ہو گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب , 3 ماہ کا بجٹ پیش ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، حکومت نے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا ۔

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 2 بجے ہو گا، پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اجلاس میں آئندہ تین ماہ یکم اپریل سے 30جون تک بجٹ کا پیش کریں گے،گزشتہ 8 ماہ کا استعمال شدہ بجٹ بھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 یکم سے 30 مارچ کے ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری پہلے ہی پنجاب اسمبلی سے لی جا چکی۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی ۔

 قرارداد کے متن کے مطابق  پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شمالی وزیرستان میر علی چیک پوسٹ پر دشمن کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے،پوری قوم دہشت گردی کے اس حملے میں شہادت کا بلند رتبہ پانے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ایک دن سب عوام پھٹ پڑیں گے‘سابق وزیراعظم نے خطرناک پیشگوئی کردی

متن کے مطابق پوری قوم متحد ہو کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،جام شہادت نوش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔