امیگریشن کا طریقہ کار کیا ہے؟  کینیڈا جانے کیلئے کن باتوں کا علم ہونا چاہیے؟

Dec 26, 2023 | 17:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کینیڈا کی امیگریشن کا طریقہ کار کیا ہے؟  کینیڈا جانے کے لیے آپ کو کن کن باتوں کا علم ہونا چاہیے؟ کنیڈین ویزا حاصل کرنے کے لئے کیا کیا ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہارات صراصر حقیقت کے منافی ہوتے ہیں حالانکہ کچھ بڑی اچھی کمپنیاں بھی ہیں جو پاکستانیوں کو سہولیات مہیا کرتے ہیں، پہلے پاکستانیوں کے لئے خاص کر طالب علموں کے لئے کینیڈا کا ویزا لینا مشکل تھا بہ نسبت بھارتیوں کے کیوںکہ پہلے بھارتی طالب علموں کو آسابی سے ویزا مل جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے پہلے سے آسانی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بری خبر ، حکومت نے یک مشت فیس میں بڑا اضافہ کر دیا

کینیڈا جانے کے لئے ایک پورا طریقہ کار ہے جس کی مدد سے آپ قانونی طور پر وہاں جا سکتے ہیں، سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اگر آپ ورک ویزے پر جاتے ہیں یا پی آر کے لئے جاتے ہیں تو اس کے لئے انگلش بہت ضروری ہے، ہر کام کے لئے سپوکن انگلش کے مختلف بینڈز کی حد مقرر ہیں مختلف کاموں کے لئے۔

پاکستان میں دیکھا گیا ہے کہ ٹریول ایجنٹ لوگوں سے لاکھوں روپے لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کو ورک پرمٹ دلوا دیں گے، آپ کو کام دلوا دیں گے، آپ کا امیگریشن کا سارا کلیئر کروا دیں گے وغیرہ وغیرہ، یہاں سادہ لو لوگ ہیں جو ان کے ہتھکنڈوں کا شکار ہو جاتے ہیں کینیڈا جانا دبئی یا سعودی عرب جانے جیسا بالکل نہیں ہے، کوئی بھی ورک پرمٹ کوئی بھی ویزا سپوکن انگلش کے بغیر کسی صورت نہیں ملتا۔