شہبازشریف بھائی سے وفا نہ کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ وفادار ہیں، وہ پارٹی اور بھائی سے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہامحمد علی درانی سے پہلے حکومتی وزرا کے پیغام آتے رہے۔جہاں خاندان کو ملنے کی اجازت نہیں ایسی شخصیت کا جانا حیران کن ہے۔پورے پاکستان کوغیرمحسوس کردار نظرآرہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر نظر رکھنے والوں پر رحم آتا ہے۔حکومت پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہی ہے، حکمران کچھ بھی کرلیں اب انہیں گھر جانا ہوگا، جعلی حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے بھی 95 فیصد استعفے موصول ہوچکے ہیں، مرتضیٰ جاوید اور سجاد اعوان حیران ہیں استعفے سپیکر تک کیسے پہنچ گئے؟ 31 دسمبر تک استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے ہیں، بلاول جلسے میں نہیں آتے تو کہا جاتا ہے پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ گئی، سینٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔